ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ کو مزید وسعت عنقریب : جارج

میٹرو ریل پراجکٹ کو مزید وسعت عنقریب : جارج

Fri, 21 Oct 2016 15:00:41    S.O. News Service

بنگلورو،20؍اکتوبر(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہاکہ میٹرو ریل پراجکٹ کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فی الوقت جو میٹرو ریل پراجکٹ ترتیب دیا گیا ہے اس کو مزید توسیع دینے کی اشد ضرورت ہے۔عنقریب میٹرو کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد توسیعی منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ودھان سودھا سے ہبال فلائی اوور تک اسٹیل برڈج کی تعمیر کے منصوبے کو ہر حال میں آگے بڑھانے کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا اعلان اچانک نہیں کیاگیا بلکہ 2014کے بجٹ میں ہی اس کا اعلان کیا جاچکا ہے۔اس برڈج کی تعمیر پر اب تک مختلف حلقوں میں کافی بحث ہوچکی ہے اب کام کا وقت ہے۔حکومت بحثوں میں وقت ضائع کرنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو حکومت کے ہر منصوبے پر نکتہ چینی کے علاوہ کچھ کام نہیں رہ گیا ہے۔اسٹیل برڈج کے معاملے میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ٹریفک کو قابو میں کرنے کیلئے اسٹیل برڈج کو ضروری قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس برڈج کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی پابند ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیل برڈج کی تعمیر کے بعد جو بھی گاڑی اس سڑک سے گزرے گی اس سے ٹول وصول کیا جائے گا۔


Share: